مرتضی وہاب

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقدر میں شکست تھی، مرتضی وہاب

کراچی (گلف آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقدر میں شکست تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی زیدی نے ٹوئٹ کیا حیدرآباد میں پی پی نے بندے کھڑے نہیں کیے، بندے کھڑے نہ کرنے کی وجہ سے پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے160 یونین کمیٹیز میں امیدوار کھڑے کیے،3 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، 157 میں سے 30 یونین کمیٹیز پر پی پی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے مقدر میں شکست تھی، حیدرآباد میں سب سے زیادہ امیدوار پی پی نے کھڑے کیے، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے پی پی کو کامیاب کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پی پی نے پہلے ہی کہا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے، پیپلزپارٹی نے کہا تھا الیکشن شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے اپنی لاعلمی کا ملبہ پی پی پر ڈال دیا، پی ٹی آئی نے کہا پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرائے، بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کے بعد الزامات لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں