سری لنکا

سری لنکا نے ایشیا ء کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی،فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیاگیا

کو لمبو ( گلف آن لائن)سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا ء کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا ء کپ کی میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمئر لیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کے علاوہ ایشیا ء کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں