شیخ رشید

تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں،تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

معاملہ ڈپٹی سپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے۔سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ ہمارے کس حوالے کے تحت فیصلہ دیا اور ڈپٹی سپیکر لاپتہ ہیں۔ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے ورنہ سب گھر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں