پاک سری لنکا

پاک سری لنکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کم روشنی کے باعث میچ جلد ختم،میز بان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ،323 رنز کی برتری حاصل

گال (گلف آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کم روشنی کے باعث میچ جلد ختم کردیا گیا، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 323 رنز کی برتری حاصل ہے۔گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے دوسری اننگز 147 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی تو پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، نسیم شاہ نے 27 رنز پر نروش ڈک ویلا کو 15 رنز پر آؤٹ کیا، 47 رنز کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے اوشادا فرنینڈو کو 19 رنز پر پویلین بھیجا۔تیسری وکٹ پر کوشل مینڈس کو محمد نواز نے 15 رنز پر آؤٹ کیا، سری لنکا کی چوتھی وکٹ 100 رنز پر گری اینجیلو میتھیوز 35 رنز پر آغا سلمان کا شکار بنے،117 کے اسکور پر دنیش چندیمل 21 رنز بناکر نسیم شاہ کے شکار بنے۔کم روشنی کے باعث تیسرے دن کا کھیل جلد ختم کردیا گیا، میزبان ٹیم نے دوسری اننگزمیں 5 وکٹ پر176 رنزبنالیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف 323 رنزکی برتری حاصل ہے، دھننجایا ڈی سلوا 30 اور دیموتھ کرونارتنے 27 رنزبناکروکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل تیسرے روز کے آغاز میں پاکستان نے 191 رنز پر سات وکٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو صرف 42 رنز کے اضافیکے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستانی ٹیم محض 231 رنز ہی بناسکی اور سری لنکا کی شاندار بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے اسکورکیے، انہوں نے 62 رنزکی اننگزکھیلی۔اس کے علاوہ امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جب کہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔رمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے ، پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد نواز نے 2 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں