قومی اسمبلی کے اجلاس

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 32 سوالات کے جواب نہیں دیئے گئے

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں 32 سوالات کے جواب نہیں دیئے گئے ،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے 32 سوالات کے جوابات موصول نہیں ہوئے ،اپوزیشن لیڈر عبدالاکبر چترالی نے جواب موصول نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ۔ مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ میرے وقفہ سوالات اور غیر نشاندار سوالات میں اکثر کا جواب ہی نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وقفہ سوالات ایوان کی کارروائی کا اہم ترین معاملہ ہے۔

راجہ پرویز اشریف نے کہاکہ کیوں سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے کہاکہ آئندہ تمام وزارتوں کو پابند کیا جائیگا کہ ممبران کے سوالات کے جواب دیئے جائیں۔ سپیکر نے رولنگ دی کہ اگر وفاقی وزیر نہیں تو وزیر مملکت اور وہ بھی نہیں تو پارلیمانی سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کے اعلی افسران جواب دیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں