سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری

سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو نااہل کرانے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ

لاہور(گلف آن لائن)سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ لکھ دیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان کی جانب سے لکھے گئے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازعہ بنایا، انہوں نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی ناصرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے۔مراسلے کے متن کے مطابق دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں