طلال چوہدری

پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ،روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے ،طلال چوہدری

مکوانہ (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے ،ایک کو سوتیلا،دوسرے کو لاڈلا سمجھنے والی کہانی ملک کو ابتر حالات کی طرف لیکر جارہی ہے ،روش ترک کرنا ہوگی،عمران خان کا ماٹو گالی دو اور فیصلے لو ہے ،جس پیسے سے دھرنے دئیے گئے، انتخاب لڑے گئے ،باجی کے محل بنائے گئے اس کا کوئی حساب نہیں ،ہر کوئی جانتا ہے خان اخلاقی و معاشی طور پر بھی کرپٹ ہے ،ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ ہم اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پراین این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں انصاف کے دوہرے معیار نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچایاہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی تین نسلوں نے 5دہائیوں کا حساب دیا ہے ، انہیں ملک اور بیرون ملک جے آئی ٹی بناکر ہر روز تاریخیں دی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام ہوگا تومعاشی استحکام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک کو سوتیلااور دوسرے کو لاڈلا سمجھنے والی کہانی ملک کو ابتر حالات کی طرف لیکر جارہی ہے اسلئے یہ روش فوری ترک کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہر حیلے بہانے کو استعمال کرکے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا کیس چھپایا جارہا ہے اورعمران خان کا ہر گناہ معاف ہے مگر قوم پوچھتی ہے کہ یہ اتنا لاڈلا کیوں ہے اور دوسروں کے ساتھ نا انصافی کیوں جاری ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جس پیسے سے دھرنے دئیے گئے، انتخاب لڑے گئے اور باجی کے محل بنائے گئے اسکا کوئی حساب نہیں حالانکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ خان صاحب صرف کرپٹ نہیں بلکہ اخلاقی و معاشی طور پر بھی کرپٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر پنکی گوگی کرکٹ کے نام پر پیسے لیکر کرپشن کی گئی اورامریکی عدالت نے ان کے بارے میں جو فیصلہ دیا اسے بھی چیلنج نہیں کیاگیا لیکن امریکہ یا کسی اور ملک میں لاڈلے والا معاملہ آپکے ساتھ نہیں ہو گااوروہاں میرٹ پر فیصلے ہوں گئے جنکا سامناآپ کو کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیازی ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل طور پر کرپٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کی ایک اہم شخصیت لندن میں گرفتار ہوتی ہے تو یہ جو تین نمبر دیتے ہیں اس میں دوسرا نمبر عمران خان کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ماٹو ہے کہ گالی دو اور فیصلے لولیکن ان کے خلاف اتنے شواہد ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اسرائیلیوں اور انڈین کے پیسوں سے اربوں کی جائیدادیں بنائی جاتی ہیں مگر فیصلے پھر بھی ان کے حق میں آتے ہیں جبکہ دنیا کے اخباراور عدالتیں بول رہے ہیں مگریہاں انصاف کے دروازے بند ہیں اسی طرح8 سال سے فارن فنڈنگ کا فیصلہ نہیں سنایا جارہا لیکن یہ دوہرا نظام اب نہیں چلے گااور ہم پوری جدوجہد کررہے ہیں لہذااب پارلیمنٹ اپنا فیصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ڈالروں سے عمران خان کو بہت فائدہ ہوا ہے،ان کی جائیدادیں اور بہن کے پلاٹ بھی انہی امپورٹڈ پیسوں سے بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کیلئے نگران جج اور جے آئی ٹی بن رہی ہے مگر دوسری طرف شواہد ہونے کے باوجود کیس پینڈنگ اورسٹے چل رہے ہیں اس طرح پاکستان میں استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا اس وقت سے ڈالر اوپر جارہا ہے اور مہنگائی اتنی بڑھ رہی ہے کہ غریب روٹی کھانے سے مجبور ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنانشل ٹائم کی سٹوری میں فارن فنڈنگ کے متعلق تفصیل شائع ہوئی اس پرکیس نہیں کیابلکہ الٹافارن فنڈنگ چھپانے کیلئے بہانے بنائے گئے۔۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ انصاف اور اپنا حق مانگ رہی ہے اور اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے ازالے کا مطالبہ کررہی ہے کیونکہ انصاف لینا اور انصاف مانگنا ہر پاکستانی کا حق ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ ہم اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جا ئے گا۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں