اداکار ٹائیگر شروف

شادی کیلئے ٹال مٹول کرنے پر دیشا نے ٹائیگر شروف کو چھوڑا، بھارتی میڈیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف اور نوجوان اداکارہ دیشا پٹانی کے درمیان بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی نے ٹائیگر شروف سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور ان سے شادی کیلئے اصرار کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹائیگر شروف ٹال مٹول سے کام لیتے تھے اور ابھی نہیں کہتے تھے۔دیشا نے جب محسوس کیا کہ ٹائیگر ان سے شادی نہیں کریں گے تو انہوں نے تعلق ختم کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں