مسرت جمشید چیمہ

(ن) ،اسکے اتحادیوں کو پے درپے شکست سے دن میں تارے نظر آ گئے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی پے درپے شکست سے حواس باختہ ہو چکے ہیں بلکہ انہیں دن میں تارے نظر آ گئے ہیں،یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں ہے اورعام انتخابات میں بھی یہی ٹرینڈ نظر آئے گا ،(ن)لیگ اور اتحادیوں نے ایوان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں راہ فرار اختیار کرنے کو ترجیح دی ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کی سیاسی حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ کوئی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب لڑنے کو تیار نہیں تھا ،شریف خاندان نے سیف الملوک کھوکھر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کر کے بطور اے ٹی ایم ان کی خدمات کا احسان چکایا ہے ،اپنے کندھے سے بوجھ اتارنے کے لئے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر علی حیدر گیلانی کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کر دیا گیا جو مقرہ وقت پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے اسمبلی ہی نہیں پہنچے بلکہ راستہ بھٹک گئے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کی طاقت سے امپورٹڈ ٹولے سے وزیر اعلی پنجاب کے بعد سپیکر اور ڈپٹی کا عہدہ واپس لے لیا ہے ،اگر شریف خاندان کو واضح شکست نظر نہ آرہی ہوتی تو حمزہ شہباز کو ہی سپیکر پنجاب اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا جانا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اتحادی (ق)لیگ کی کامیابیوں کا تسلسل اب جاری و ساری رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں