ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی سینٹر ل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ واثق قیوم کوبا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے پنجاب میں ضمنی انتخابات جیتنے اور اب پنجاب اسمبلی میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 11 کرپٹ جماعتوں کو شکست دی، حمزہ شہباز کے اسپیکر کے الیکشن کے وقت تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی شکست خوردہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی جبکہ اب پنجاب میں ایک نئے ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے ، پی ٹی آئی پنجاب حکومت کا محور و مرکز عام آدمی کی بہتری پر فوکس کرنا ہے، ہیلتھ کارڈ، لنگر خانے ودیگر اسکیموں کا آغاز بھی کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان ، ممبران اسمبلی اور پنجاب کی عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں