شیخ رشید

کسی دوست ملک سے مدد نہ آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ آیاہے’ شیخ رشید

لاہور( گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی چین ،دبئی ،قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد کی ہے اورنہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آئوٹ آیاہے، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو تحفظات ہیں ،عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا اب وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طو رپر ملک جام ہو گیاہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں نوے دن کی بجائے صرف پینتالیس دن کے ریزرو رہ گئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کا اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ بجلی گیس کے فکسڈ ٹیکس کے بل لوگ نہیں دے سکتے ، حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے ، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں