عمرہ ادائیگی

سعودی عرب، غیر ویکسین شدہ افراد کو حرمین میں نماز و عمرہ ادائیگی کی اجازت

ریاض ( گلف آن لائن)سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو بھی بڑی خوشخبری دے دی۔سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو حرمین الشریفین میں نماز اور عمرے کی ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی ۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام نے حرمین الشریفین میں نماز اور عمرہ ادا کرنے کے لیے شرط عائد کی ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد اس سے پہلے کورونا وبا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کا کہنا تھا کہ غیر ویکسین شدہ افراد اگر کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے میل جول میں نہ ہوں تو انہیں حرمین الشریفین میں نماز اور عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام نے بتایا کہ ایسے افراد کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے کہ وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں