مسرت جمشید چیمہ

مخالفین یہ امیدیں لگائے بیٹھے تھے تحریک انصاف پر پابندی سے ان کا راستہ صاف ہو جائیگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے گھروں میں ابھی ماتم کی پہلی صفیں بچھی ہوئی تھیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پھر صف ماتم بچھ گئی ہے ،ہمارے سیاسی مخالفین یہ آس لگائے بیٹھے تھے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے سے ان کا راستہ صاف ہو جائے گا لیکن ان کی امیدوں پر پابندی پھر گیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں تھا، جن اکائونٹس پر تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں ان کا جواب دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ قوم کاچیف الیکشن کمشنر سے سوال ہے2018ء میں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سکروٹنی کمیٹیاں بنیں، سکروٹنی اور فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا آیا ہے،کیا وجہ ہے مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے لاڈلوں جیسا سلوک کیوں ہو رہا ہے ، نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، جے یو آئی کو لیبیا سے پیسے ملے انہیں کون پوچھے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا ،پیپلز پارٹی کے 11اکائونٹس پرسوالات ہیں لیکن اس حوالے سے خاموشی ہے۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو اصول پی ٹی آئی پر لاگو کیا ہے اس کا باقی جماعتوں پر بھی نفاذ ہونا چاہیے اور ہم امید کرتے ہیں اب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں