وزیرخارجہ بلاول بھٹو

وزیرخارجہ کی سندھ حکومت کو بلوچستان متاثرین کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد (گلف آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی تنظیم کو ہدایات دی ہیں کہ بلوچستان میں برسات متاثرین کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے نے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ بلوچستان کے متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان کی عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے بلوچستان کے بھائیوں کے ساتھ ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلی سندھ نے پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ سندھ حکومت بلوچستان کے بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں