وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات نے فارن فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فارن فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ چور جھوٹا فارن فنڈنگ منی لانڈرر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا ،عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چیئرمیں کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمیشن نے مہر لگا دی ہے ،عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے غیرقانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جانتے بوجھتے ہوئے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیرملکیوں سے فارن فنڈنگ لی ،عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے ۔

انہوںنے کہاکہ13 غیرقانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اور انہیں الیکشن کمشن سے چھپاتا رہا ،عالمی فراڈ یوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعلسازی کی ۔انہوںنے کہاکہ جان بوجھ کر اپنے چار ملازمین طاہر اقبال ، محمد نعمان افضل ، محمد ارشد محمد رفیق کے نام پر پیسے منگوائے ،چوروں اور منی لانڈرز نے نو وکیل بدلے ، 105بارالیکشن کمیشن سے بھاگے اور نودفعہ کیس کو روکنے کی پٹیشن کیں ،عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی،عمران خان اِس چوری کی وجہ سے الیکشن کمیشن پہ پر حملے کر رہا ہے
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں