مزار اقبال

جشن آزادی پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مزار اقبال پر پنجاب رینجرز کی جگہ پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ زکے فرائض سنبھال لئے۔

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان تھے۔میجر جنرل شہباز خان نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر چادر چڑھائی۔ میجر جنرل شہباز خان نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔پاکستان آرمی کے جوانون کی جانب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو سلامی دی گئی۔ مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں