اشرف بھٹی

وزیر اعظم کاایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط معیشت پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے اس لئے سب کو اپنی انا اور ضد چھوڑ کر دستاویز کی تیاری کیلئے ایک میز پر بیٹھنا چاہیے ،معیشت کی ترقی کیلئے تمام پالیسیوں کا از سرنو جائزہ لے کر ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے تو معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی اور اسی سے آگے بڑھنے کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں ایڈ ہاک ازم پر مبنی پالیسیاں تشکیل دی جاتی ہیں جو نقصان کاباعث ہیں۔ معیشت کی ترقی کیلئے تمام پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لے کر ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا ، مشاورت اور اتفاق رائے سے میشاق معیشت کیا جائے جس میں حالات کے مطابق نکات تیار کئے گئے ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر میثاق معیشت کی پیشکش کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ ہمیں ملک کے لئے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری پر امن ماحول میں عام انتخابات کی خواہاں ہے کیونکہ انتشارپر مبنی حالات کسی طرح بھی ملک کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں