پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج کردیاگیا

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں