چودھری پرویزالٰہی

وزیراعلی کا کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم

لاہور(نمائندہ خصوصی)کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم د یتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں، راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے،

انہو ں نے کہاکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں ادویات، کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنایا جائے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں