جمشید اقبال چیمہ

حکمران کروڑوں لوگوںکی آواز سمجھے جانے والے عمران خان کی آواز کو بند کرنا چاہتے ہیں ‘ جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے حکومت کی طرف سے عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کروڑوں عوام کے دلوں میں رہتا ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے عوام اور عمران خان میں خلیج پیدا نہیں کر سکتے۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ 12کلو میٹر پر حکومت کرنے والے کروڑوں لوگوںکی آواز سمجھے جانے والے عمران خان کی آواز کو بند کرنا چاہتے ہیں لیکن اس میں انہیں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ٹولہ جس طرح کا جبر ، بربریت کر رہا ہے ایسا تو آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوا ۔

عمران خان کی جدوجہد کی وجہ سے ہر آج شخص حق اور سچ کی بات کرتا ہے اور وہ عمران خان ہے ، حکمران کس کس کی آواز کو بند کریں گے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران ٹولے کے دن گنے جا چکے ہیں ، عمران خان کے جلسے اس کا نقطہ آغاز ہوں گے ، جلسوں کے شیڈول سے خوفزدہ ہو کر امپورٹڈ ٹولے ایک بار پھر فسطائیت کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیاہے لیکن ہم ان کا ہر جگہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں