لیگی قیادت

عمران خان سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانے کا وطیرہ ترک کریں، عطاء تارڑ

اسلام آباد(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، معاون خصوصی عطاء اللہ تار ڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانے کا وطیرہ ترک کریں۔

مسلم لیگ (ن )کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پرویز الہٰی ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں مصروف ہیں، خاتون جج کا نام لے کر عمران خان نے دھمکی دی۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانے کا وطیرہ ترک کریں،پرویز الہٰی کی فسطائیت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ رانا مشہو د نے کہاکہ آئین و قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں سے آئین و قانون کے مطابق نمٹا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں