آغا سراج درانی

غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، آغا سراج درانی

کراچی(گلف آن لائن)قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے گڑھی یاسین کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام تنہا نہیں چھوڑیں گے، کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز متاثرہ افراد کو جلد از جلد مدد فراہم کریں۔

قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، رواں سال 2010 ، 2011 سے بھی زیادہ مشکل صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے متاثرین کی مدد کرنے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ حکومت سندھ نے شکار پور سمیت تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ عوام کی مدد میں غفلت کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی، پانی کی جلد از جلد نکاسی کیلئے کام کر رہے ہیں۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہاکہ ایک اور اسپیل کی پیشن گوئی ہے دعا ہے کہ یہ خیر کی بارش ہو البتہ اشیا کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں