وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 24رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل

لاہور( گلف آن لائن)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے، صوبائی وز یر خزانہ محسن خان لغاری، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات علی افضل ساہی، صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی اور صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان کمیٹی کے ممبر ہوں گے،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے،جبکہ سیکرٹریز خزانہ، منصوبہ بندی و ترقیات، تعمیرات و مواصلات،آبپاشی، زراعت، اطلاعات، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر بھی کمیٹی میں شامل ہیں،سیکرٹریز لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، ہاسنگ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈی جی ریسکیو1122اور فور کور ہیڈکوارٹر انجینئرنگ کے نمائندے کمیٹی کے ممبر ہوں گے،ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی۔

کمیٹی زلزلے، سیلاب یا کسی اور ناگہانی صورتحال کے حوالے سے احتیاطی اقدامات تجویز کرے گی،کمیٹی پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی،کمیٹی کسی بھی آفت کے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور مالی امداد دینے کیلئے قوانین، رولز اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں