عمران خان

عمران خان کا کے پی اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کا فیصلہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں