خادم حسین

سیلاب سے بچائو کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت معیاری ڈیموں کی تعمیر یقینی بنائی جائے، خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ سیلاب سے بچائو کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت دیگر معیاری ڈیموں کی تعمیر یقینی بنائی جائے ۔کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے بتائیں کہ کالا باغ ڈیم نہ بنا کر ان کے شہر پانی میں کیوں ڈوبے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر سے سیلابی پانی کو محفوظ کرکے سارا سال زراعت کیلئے پانی دستاب رہے گا نیز ان ڈیموں سے سستی ترین بجلی حاصل کرکے مہنگی بجلی سے نجات ملے گی اور توانائی بحران و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ایک موثر نظام کی ضرورت ہے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک نکاسی آب کے نظام کو مضبو ط کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیلاب زدگان کی فوری اور بڑھ چڑھ کر مدد کی ضرورت ہے تاکہ ان کی فوری بحالی ممکن ہوسکے ۔وطن عزیز اس وقت چاروں اطرف سے سیلاب کی زد میں ہے سیلاب اس وقت قومی آفت بن چکا ہے مشکل کی اس گھڑی میں تاجر و صنعتکار اپنی بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں