وزیراعظم

سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر چینی صدر اور وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر چینی صدر اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ میں عزت مآب صدرِ چین شی جن پنگ اور عزت مآب وزیرِ اعظم چین کی کیانگ لی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر شکرگزار ہوں۔

انہوںنے کہاکہ یہ سیلاب اپنی شدت اور پھیلاؤ کے لحاظ سے کوئی عام سیلاب نہیں،چین پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے اور پاکستان اس تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں