سجل علی

انسان جس کیلئے دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے مجھے کم عمری میںہی وہ سب کچھ مل گیا ‘ سجل علی

لاہور( گلف آن لائن)ٹی وی کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوںجس کوکم عمری میں ہی وہ سب کچھ مل گیا جس کیلئے انسان کئی دہائیوں تک خواب دیکھتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں چند ہی سالوں میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچ جائوں گی ۔

انہوںنے کہا کہ میرا محنت پر ایمان کی حد تک یقین ہے ، نیک نیتی سے کام کرتی ہوں اور مجھے اس کا پھل بھی ملا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ موجودہ زندگی سے بڑی خوش اور مطمئن ہوں ، خدا کی رضا پر راضی ہونے میں ہی اطمینان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں