وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کیلئے خصوصی مراعات کا بڑا پیکج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کیلئے پیکج کی تیاری کی ہدایات دی ہیں۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق فیسوں کی معافی، انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کے لئے خصوصی وظائف کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمل درآمد کے طریقہ کار کے لئے وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مل کر کام شروع کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین کے علاوہ وزارت تعلیم کے اعلی حکام، منسلکہ اداروںکے سربراہان، وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میںعوام کی فوری ضروریات میں اپنا حصہ ڈالنے پر اتفاق کیاگیا، خوراک، خیموں ، ادویات کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کے قیام کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں عارضی (ٹرانزیشنل)سکول بھی قائم کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں