لاہور ہائی کورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر

لاہور( گلف آ ن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں اوگرا ، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں،استدعا ہے عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں