صدر مملکت

سیاستدانوں کا سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو قومی معاملات اور درپیش مسائل پر اعتماد میں لینا اہم عمل ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قوم کو متحرک کرنے کی اپیل پر میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے دیے گئے تجزیے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں کا سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو اہم قومی معاملات اور درپیش مسائل پر اعتماد میں لینا ایک اہم عمل ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایسے عوامی رابطوں کے دوران عوام کو درپیش قومی مسائل اور قدرتی آفات کا ہمت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ترغیب دینے میں مدد ملتی ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے حالیہ سیلاب میں متاثرین کی بھرپور طریقے سے مدد کی جا سکتی ہے۔ صدر نے ایک بار پھر رہنماؤں اور سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری، قومی وسائل اور پاکستانی عوام کو متحرک کرنے کے لیے بھرپْور اقدامات اٹھائیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا سکے، اقتصادی تعمیر نو کی جا سکے اور سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے فلاحی سرگرمیاں مزید تیز کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں