گورنر بلیغ الرحمان

سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں،گورنر بلیغ الرحمان

لاہور (گلف آن لائن)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں،اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا سب پر فرض ہے،گورنر پنجاب سے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت جلال الدین رومی نے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرین کی مدد، بحالی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول کے بچوں کی بحالی اور مالی امداد کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سامان کی فراہمی اولین ترجیح ہے.یہ بات قابل ستائش ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے مخیر حضرات اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں.سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں۔ بھی مل کر کام کر رہی. ہیں.اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا سب پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس پنجاب بھی اب تک مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے سو کروڑ روپے سے زائد کی نقد اور اشیائے ضرورت پر مشتمل امداد بھجوا چکا ہے.انشا اللہ یہ سلسلہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا۔کاروباری افراد نہ صرف ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ فلاحی کاموں میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔

گورنر پنجاب نے جلال الدین رومی کی فاونڈیشن کی صاف پانی کی فراہمی، سکول کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے حوالے سے مدد سمیت دیگر فلاحی کاموں کو سراہا۔جلال الدین رومی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں میں بچوں کو کھانا، تعلیمی اخراجات میں مالی مدد اور دیگر امدادی اشیا مہیا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں