جہاز "لزبن مارو"

جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ کی فتح کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر سمپوزیم کا انعقاد

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشسزم کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری اور یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یو چھوان نے سمپوزیم میں شرکت کی۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ کی فتح سے ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حفاظت کی گئی ،چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے روشن مستقبل کا آغاز کیا گیا جو نہ صرف چینی عوام بلکہ عالمی عوام کی فتح بھی تھی۔

سمپوزیم کے شرکاء نے جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے،تاریخ کو یاد رکھتے ہوئے شہداء کوفراموش نہ کرنے ،امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے اور مستقبل کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم اور اعتماد کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں