ٹیکس دہندگان

ٹیکس دہندگان کی ستائش کی بجائے شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ‘اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کی ستائش کرنے کی بجائے انہیں شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ،بعض ادارے حکومت کی گائیڈ لائن سے ہٹ کر پالیسیاںبناتے ہیںجو معیشت کیلئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کاروباری حالات جتنے بھی خراب ہوں لیکن تاجر باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے باوجو د تاجروںکے مسائل حل کئے جاتے ہیں اور نہ انہیں کوئی سہولیات میسر ہیں، اس کے برعکس دوسرے ممالک میں ادارے ٹیکس دینے والے تاجروں سے خود رابطے کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی طبقہ اکنامک مینجمنٹ کی آڑ میں منی بجٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے اپنی ناکامی کی ذمہ دار ی دوسروں پر ڈالنے کی بجائے اپنی اصلاح کریں ۔انہوں نے کہا کہ پیشگی متنبہ کر رہے ہیں کہ تاجروں سمیت کوئی بھی طبقہ موجود ہ حالات میں مزید ٹیکسز کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے۔ حکومتیںٹیکس لینے میں تاجروں کو کوئی رعایت نہیں دیتی لیکن ان کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں