خورشید شاہ

ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔ اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے،محض اپنی حکومت ختم ہونے پر یہ شخص ملک و فوج کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ سیکھنا ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھو، جس نے جانیں دیں مگر سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ وفاقی وزیر نگے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف دشمن خوش ہو رہا،یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں