مسرت جمشیدچیمہ

عمران خان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ، اسکی گونج زیادہ شدت سے سنائی دیگی’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ جس طرح میڈیا پر پابندیاں لگا رہا ہے ایسا بد ترین آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوا ،مسلط کئے گئے ٹولے نے آئین پاکستان کو ایک طرف رکھ کرپاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے، عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور وہ امپورٹڈ ٹولے کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف ہر جگہ مزاحمت کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے میڈیا پر کریک ڈائون کے بعد انٹرنیٹ یریلغار کر کے اس بات کا ثبوت دیدیا ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی ہر آواز کو دبا دیا جائے گا جو ان کی بھول ہے،امپورٹڈ حکومت جس طرح کے منفی ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے اس سے اس کے اقتدار کو طوالت نہیں مل سکتی اور انہیںہر صورت فریش مینڈیٹ کیلئے شفاف انتخابات کرانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن عمران خان کی جدوجہد سے خوفزدہ ہے ، ان کو واضح متنبہ کرتے ہیں تم عمران خان کی آواز جتنا دبانے کی کوشش کرو گے اس کی گونج اتنی ہی شدت سے اور دور تک سنائی دے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں