سینیٹر شیری رحمن

”عمران بچاؤ”بیانیہ کا مقصد ادروں پر دباؤ ڈال کر متنازعہ بنانا اور رعایتیں لینا ہے، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری نے کہاہے کہ”عمران بچاؤ”بیانیہ کا مقصد اداروں پر دباؤ ڈال کر ان کو متنازعہ بنانا اور رعایتیں لینا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے، اپنے الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازعہ اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتا ہے، پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہے؟۔

انہوںنے کہاکہ اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں، تقرری کے معاملے کے خلاف پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازعہ بنانے کے مترادف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں