وزیرِ اعظم شہباز شریف

قوم کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے سنہری اصولوں پرعمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بابائے قوم کے 74 ویں یوم وفات پر قوم ان کی مسلمانان برصغیر کیلئے جدوجہد،دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،آج پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے قوم کو بابائے قوم کے ایمان،اتحاد اورتنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پرعمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا74 یومِ وفات ہے،پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد،دوراندیشی اورقائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائدِ اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئیآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہِ تعبیرنہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے،معاشی مشکلات میں گھرے وطن عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلنجزپرقابو پاکر قائد کے عظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے،راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں