سینیٹر شیری رحمن

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ویڈیو دکھانے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ویڈیو دکھانے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اب سیلاب زدگان کی امداد کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان غیر ملکی سفیروں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سوشل میڈیا پر سیلاب زدگان کو امداد دینے سے روک رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ افسوس ہے کہ دوسروں پر سازش کا الزام لگانے والے سیلاب زدگان کے خلاف سازش کر رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سے بڑی ملک اور عوام دشمن سازش کیا ہو سکتی ہے؟ لاکھوں لوگ امداد کے منتظر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لاکھوں عورتیں اور بچے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں اور یہ ان کی امداد روکنا چاہتے ہیں؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سفارتکار سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف سے برداشت نہیں ہو رہا۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے سوشل میڈیا پر ان پر تنقید اور حوصلہ شکنی کر رہی؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ بغض حکومت میں سیلاب زدگان کی امداد کے خلاف سازش کر رہے، خدارہ سیلاب زدگان کو اپنی سیاسی بیانیہ سے دور رکھیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ کو شاید لوگوں کی تکالیف کا اندازہ ہی نہیں، آپ سیلاب زدگان کی مدد نہیں کر سکتے تو دوسروں کو مدد کرنے سے نا روکیں۔ لوگ امداد کے منتظر ہیں۔ وفاقی وزی رنے کہاکہ آپ کے سیاسی بیانیہ کی وجہ سے سیلاب زدگان امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں