لاہورہائی کورٹ

(ق)لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہورہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ق )کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کے لیے وقت کا پابند نہیں بنایا جا سکتا، کل کو ہم پر بھی فیصلہ کرنے کی پابندی عائد کر دی جائے گی،

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دائر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔لاہور ہائی کورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں، جس کے بعد درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ۔خیال رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا وزیراعلی کیانتخاب پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی سپیکر کو لکھا، شجاعت حسین کا خط غیرقانونی ہدایات ہرمبنی تھا،عدالت الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں