خادم حسین

آئی ایم ایف معاہدہ کے باوجود روپیہ مسلسل کمزور ہورہا ہے’خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے مسلسل کمزور ہورہا ہے ۔روپے کی کمزوری ملک کی معاشی و سیاسی حالات کی عکاسی کر رہی ہے اور اس پر دبائو میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ڈالر240روپے سے213روپے ہونے کے بعد دوبارہ سنبھل رہا ہے اور اس میں روز برو ز اضافہ ہورہا ہے اور ایک ڈالر 231روپے سے زائد روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بعض عرب ممالک نے اسٹیٹ بینک میں چند ارب ڈالر جمع کروانے کا وعدہ تاحال نہیں نبھایا ۔ملک میں ڈالر کی کمی روکنے کیلئے غیر ضروری درآمدات کے ساتھ ضروری درآمدات پر بھی پابندی عائید کی گئی جس سے اگست میں تین ار ب ڈالر کی درآمدات میں کمی ہوئی ۔

مگر درآمدات کو زیادہ عرصہ تک روکناممکن نہیں ۔ایسے اقدامات کا فائدہ عارضی ہوتا ہے اور اگر روپے کوحقیقی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے تو پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہونگی جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ سیلاب سے قبل ملکی ترقی کی شرح نمو3.5فیصد رہنے کا تخمینہ تھا لیکن سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ترقی کی شرح نمو اس سے کم رہے گی ۔سیلاب سے فصلوں کی تباہی کے باعث ہمسائیہ ملکو ں سے درآمدات میں اضافہ ہوگاجس سے روپے کی قدر میں بھی فرق پڑے گا روپے کی قدر میں سب سے زیادہ نقصان سیاسی عدم استحکام نے پہنچایا ہے اس لیے اقتصادی ترجیحات میں بنیادی تبدیلی کے بغیر ملک کا چلنا مشکل ہے ۔مضبوط معاشی پالیسیوںسے ہی روپے کی قدر میں اضافہ اور معیشت مستحکم ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں