فردوس جمال

اصل فنکار کو اپنا تعارف نہیں کرانا پڑتا بلکہ اس کا کام ہی اس کا تعارف بن جاتا ہے ‘ فردوس جمال

لاہور(گلف آن لائن) پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اصل فنکار کو اپنا تعارف نہیں کرانا پڑتا بلکہ اس کا کام ہی اس کا تعارف بن جاتا ہے ، ہمیشہ یہی بات کہتا ہوں کہ اپنے آپ کومنوانے کے لئے ”میں ”کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کا فیصلہ دیکھنے والے کرتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ اصل فنکار کو مقبولیت حاصل کرنے کیلئے کسی شعبدہ بازی کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی چھوٹا اور بڑا اداکار نہیں ہوتا بلکہ جو اچھا کام کرگیا وہ اچھا اداکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دل کا صاف ہوں اس لئے کوئی بات دل میں نہیں رکھتا بلکہ اسے زبان پر لے آتا ہوں، اس کے باوجود اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت کا طلبگا ر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں