سکندر سلطان راجہ

جمہوریت ایسا ارتقائی عمل ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت اور تعاون سے ہی حقیقت بنایا جا سکتا ہے، سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ جمہوریت ایک ایسا ارتقائی عمل ہے، جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور شرکت اور تعاون سے ہی حقیقت بنایا جا سکتا ہے،الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 25 کے مطابق تمام شہریوں اور طبقوں کی جمہوری اور انتخابی عمل میں برابری اور مساوات پر یقین رکھتا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ الیکشن ایکٹ 2017 بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کوجمہوری عمل میں معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً محروم طبقات کی مساوی شرکت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل شفاف اور منصفانہ ہوں جس میں بد عنوانی کا شائبہ بھی نہ ہوا ور تمام سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو یکساں مواقع میسرہوں ۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کا عمل Robust ہے جس میں ملت کا ہر فرد اور تمام سٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کر تے ہیں ۔

مزید الیکشن کمیشن کی کاوشوں میں میڈیا کا کردار انتہائی مثبت اور قابل ستائش ہے ۔ جس پر الیکشن کمیشن میڈیا کا بھی شکر گزار ہے کہ وہ سوسائٹی کا پانچواں ستون ہونے کے ناطے اہم کردار اد ا کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں