وزیر دفاع خواجہ آصف

عمران جو مرضی کہیں، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے،وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران جو مرضی کہیں، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

ایک انٹرویومیں وزیر دفاع نے کہاکہ مقررہ وقت آنے پر وزارتِ دفاع جی ایچ کیو کے کہنے پر آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔انھوں نے کہا کہ عمران خان جو مرضی کہتے رہیں، ہم آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے اور آرمی چیف کی سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں