طیب ایردوآن

آرمینیا آذربائیجان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کا ذمہ دارقرار

انقرہ (گلف آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے آرمینیا کو آذربائیجان کے ساتھ متنازع علاقے نگورنو قراباخ پر 2020 کی جنگ کے بعد ہونے والی حالیہ مہلک ترین جھڑپوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیارپورٹس کے مطابق صدرایردوآن نے ایک عوامی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ صورت حال بالکل ناقابل قبول ہے اور یہ آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کی فتح کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے بعد طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس صورت حال کے یقینا نتائج آرمینیا پرمرتب ہوں گے جس نے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں اور مسلسل جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں