ترجمان دفتر خارجہ

سیلاب زدگان کے لئے اب تک104 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ چکی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیلاب زدگان کیلئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک104 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے گزشتہ رات تک متحدہ عرب امارات سے 39، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 13 پروازیں، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکا کی 18، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک اور سعودی عرب کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں