مونس الٰہی پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لودھراں، خانیوال، شیخوپورہ، نارووال، جہلم اور دیگر اضلاع میں مونس الٰہی نے کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی اگلے انتخابات سے قبل 30 سے 35 لوگوں کا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں،پریشر گروپ بنانے کامقصد پنجاب میں اپنی علیحدہ شناخت بنانا ہے۔مونس الٰہی نے رہنمائوں کو ان کے کام ہنگامی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں