پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت کی جانب سے ای لرن پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (گلف آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے ای لرن پروگرام کا نام تبدیل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواد ی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہباز حکومت کے ای لرن پروگرام کا نام تبدیل کرکے نیانام دے دیا ہے۔

نئے پروگرام کو ای لائبریریپروگرام کا نام دیا گیا ہے۔تحریک انصاف نے مسلسل چار سال سے مسلم لیگ (ن)کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہے۔پروجیکٹس کے نام تبدیل کرکے نئے نام سے لاونچ کرنا افسوسناک ہے۔موجودہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف دور کے مفت لیب ٹاپ سکیم کو بھی بند کردیا ہے۔پنجاب حکومت تعلیم دوست نہیں تعلیم دشمن حکومت بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں