فردوس جمال

فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکار ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر دے دیا۔گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی کے شو میں سوالوں جوابوں کے دوران فردوس جمال کی جانب سے دیئے گئے بیانات ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان کی عمر کو اداکاری کے کردار کیلئے غیر موزوں قرار دینے کے بعد فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو بالکل بے کار اداکار قرار دے دیا۔شو کے دوران میزبان احمد بٹ نے فردوس جمال سے کہا کہ آپ کے سامنے میں 5نام لوں گا، آپ نے بغیر سوچے سمجھے ان اداکاروں کو 10میں سے نمبر دینے ہیں۔سب سے معروف اداکار فیصل قریشی کا نام لئے جانے پر اداکار فردوس جمال نے انہیں صرف 4نمبر دیے، اعجاز اسلم کے نام پر فردوس جمال نے کہا کہ وہ بھی 4نمبروں کے آس پاس ہے۔

ہمایوں سعید کا نام لئے جانے پر فردوس جمال نے کہا کہ ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔میزبان کی جانب سے معروف و سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لئے جانے پر فردوس جمال نے کہا کہ انہیں میں 10سے بھی اوپر یعنی 12نمبر دوں گا۔اداکار نعمان اعجاز کو 10میں سے 5 سے 6نمبر دیتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ 4نمبر تو ان کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں