تقریب کا انعقاد

” 1931 کے واقعے ” کی یاد کے لیے گھنٹی بجانے کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ (گلف آن لائن)
اس سال “18 ستمبر کے واقعے” کی 91 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ 1931 میں پیش آنے والا “18 ستمبر کا واقعہ” نہ صرف چینی قوم کی جاپان کے خلاف مزاحمتی جنگ کا نقطہ آغاز تھا بلکہ اس سے عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کا آغاز بھی ہوا۔
اتوار کی صبح “18 ستمبر واقعہ ” کی یاد گار پر گھنٹی بجانے کی تقریب صوبہ لیاؤ ننگ کے شن یانگ تاریخی میوزیم کے باقیات یادگار اسکوائر میں منعقد کی گئی ۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یادگاری تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمائندوں نے “قومی تذلیل کو مت بھولنا” کی گھنٹی کے پاس آتے ہوئے 14 بارگھنٹی بجائی، جو چینی قوم کی جاپانی جارحیت کے خلاف 14 سالہ خون ریز جنگ کی نمائندگی کرتی ہے۔
صبح 9:18 بجے، صوبہ لیاؤننگ کے 14 شہر وں میں ایک ہی وقت میں 3 منٹ کے لیے فضائی دفاعی الارم بجا ئے گئے ۔ مرکزی سڑکوں پر موٹر گاڑیاں رک گئیں اور گاڑیوں کےہارن بجائے گئے ، اس کے ساتھ ہی بحری جہاز و ں اور ٹرینوں نے بھی اپنے ہارن بجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں