حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی کے تیسرے ڈرامے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی

لاہور( گلف آن لائن)نئی ڈرامہ سیریل ”پنجرہ ”کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ،ڈرامے میں حدیقہ کیانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔پنجرہ ڈرامہ معروف ڈرامہ نگار اسما ء نبیل کی تحریر ہے جو گزشتہ برس کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں تھیں۔ اس ڈرامے کی ہدایت نجف بلگرامی نے دی ہیں۔ ڈرامہ کی مرکزی کاسٹ میں گلوکارہ اوراداکارہ حدیقہ کیانی ، سنیتا مارشل ، فریحہ جبین ،عمیر رانا، عاشر وجاہت ، فرقان قریشی ، زنان حسین اور ذہیب خان شامل ہیں۔

گلوکاری سے اداکاری تک کے اس سفر میں حدیقہ کیانی ٹیلی ویژن اسکرین پر اپنی طاقتور پرفارمنس سے ناظرین کو مسحور رکھنے کے مشن پر گامزن ہے اور یہ ان کا تیسرا ڈرامہ ہوگا۔اپنے پہلے ڈرامے رقیب سے میں بھی حدیقہ کے منفرد کردار سکینہ نے ناظرین کے دل جیت لیے ۔ ڈرامہ سیریل دوبارہ حدیقہ کا دوسرا ڈرامہ تھا جس میں انہوںنے غیر روایتی مہرو کا کردار ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں